سندھ پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد 3060 تک جاپہنچی

 کراچی: سندھ پولیس میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس کے 109 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اس وبا کا شکار اہلکاروں کی تعداد 3060 تک جاپہنچی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس کے109 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک 3060 کے قریب افسران اور جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 17 پولیس افسران و جوان شہید ہوچکے ہیں، شہدائے پولیس میں 14 کا کراچی جب کہ 3 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 1177 ہے۔ 1866افسران اورجوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

The post سندھ پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد 3060 تک جاپہنچی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f5gUHX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...