پی ٹی آئی کا فضل الرحمن کے بھائی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

 کراچی: تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا سول سروس افسر ضیا الرحمن کی کراچی میں تعیناتی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا، انہیں خیبر پختون خوا سے امپورٹ کیا گیا ہے، یہ سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی ہے، کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے یا سندھ بنجر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنرتعینات،اپوزیشن کی تنقید

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ ایک جعلی افسر اور پی ٹی سی ایل کے انجینئر ہوا کرتے تھے، پورے سندھ میں جعلی ڈومیسائل کی گونج ہے، بلکہ اب جعلی ڈومیسائل کے بعد اب جعلی ڈی سی بھی آگئے ہیں، ضیا الرحمن کی تعیناتی سپریم کورٹ کے آرڈر کے خلاف ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ کے پی کے حکومت مولانا کے بھائی کو واپس لے، ہم ان کے خلاف کورٹ میں جائیں گے، سندھ حکومت غیر آئینی طریقے سے چل رہی ہے۔

The post پی ٹی آئی کا فضل الرحمن کے بھائی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OUAM5V

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...