راولپنڈی: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بھی سعودی عرب میں کام کرنے والے 33 پاکستانی پائلٹوں اور 8 ٹیکنیکل ماہرین کی اسناد وغیرہ کی تصدیق کیلیے وفاقی حکومت سے رجوع کرلیا۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن کی جانب سے بھی پاکستانی اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے33 پاکستانی پائلٹوں اور8 ٹیکنکل ماہرین کی اسناد، و لائسنز کے حوالے سے تصدیق کرکے آگاہ کیا جائے کہ آیا کہ وہ مستند ہیں کہ نہیں۔
ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن سعودیہ کے حکام کی جانب سے مجموعی طور پر 41 افراد کی لسٹ ارسال کی گئی جس میں سے33 پاکستانی پائلٹ اور8 ٹیکنکل شعبے کے لوگ ہیں اور یہ پوچھا گیا ہے کہ ان کے لائسنس وغیرہ کب تک کارآمد اور انکی حثیت کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام کیسز کا جائزہ لیا تو 33 میں سے 30 پائلٹس کی اسناد اور دیگر معاملات مکمل طور پر کلیئراور لائسنس وغیرہ اصل پائے گئے جبکہ دیگر کے حوالے سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔
ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ دیگر 13پائلٹس اور 8 ٹیکنکل ماہرین کی تصدیق کا عمل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بین الاقوامی کمیٹی عید کے بعد مکمل کرلے گی۔
The post سعودیہ کے رابطے پر33 میں سے30 پاکستانی پائلٹس کی اسناد کلیئر قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39Gyy3M
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box