مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سال پورا ہونے کو ہے لیکن ہماری حکومت کشمیر پر صرف تقریریں کرنے کی سوا کچھ نہیں کرسکی، وفاقی حکومت سے کہا گیا تھا کہ اسلامی ممالک کواکٹھا کیا جائے تاہم بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے میں کلین چٹ دی گئی، ہم نے کوئی ایسی سفارتی انٹروینشن نہیں دیکھی جس سے کشمیر پر دباؤ پڑے۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں چینی کا مسئلہ نہ حل ہونے والا مسئلہ ہے، حکومت چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکی اور 85 روپے بک رہی ہے، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، موجودہ حکومت جانے والی ہے، حکومت کے جانے کے بعد سب کو ان کا پتہ چلے گا، مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے۔

The post مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C0VrC8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...