لاہور: آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے 1700 کے قریب افسر و اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کا شکار ہوئے۔
آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی بدولت کورونا وباء میں کمی آئی ہے تاہم اسے برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی پابندی درکار ہے۔ عید الاضحی پر بھی کورونا وباء کا خطرہ برقرار ہے جس سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر کی پابندی ضروری ہے، عید کی چھٹیوں میں احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا تو کورونا کے پھیلاؤ والی صورتحال دوبارہ ابھر سکتی ہے عید قربان کی خوشیاں مناتے وقت کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد پر صورت یقینی بنایا جائے، مویشی منڈیوں، نماز عید کی ادائیگی اور باہم ملاقات کے لئے بنائے گئے ایس او پیز کی پابندی پر خاص توجہ دی جائے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران پنجاب پولیس کے 1700 کے قریب افسر و اہلکار کورونا کے شکار ہوئے جب کہ 17 اہلکار جاں بحق ہوئے، کورونا سے متاثرہ پولیس کے 100کے قریب افسران واہلکار تاحال زیر علاج ہیں۔ کورونا وبا کے دوران فرض شناسی کے ساتھ فرائض منصبی ادا کرنے والے افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، پنجاب پولیس کے جذبہ خدمت خلق اور فر ض شناسی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔
The post 1700 پولیس اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کا شکار ہوئے،آئی جی پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EwhqCd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box