شہبازشریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان کیخلاف نیب ریفرنسز کی منظوری

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جاوید اقبال نے تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب نے شہبازشریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازکےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائرکیا جائےگا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے بے نامی اکاؤںٹس سے جائیدادیں بنائیں۔

ریفرنس میں شہبازشریف پر 7 ہزار 328 ملین روپے کے ناجائز اثاثوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے اپنے ملازمین اور ساتھیوں کے نام پر بے نامی کمپنیاں بھی چلاتے رہے۔

شاہد خاقان عباسی اور انکے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

شیخ عمران الحق ، آغا جان اختر ،سعید احمد خان ،عامر نسیم ، عظمی عادل ، شاہد ایم اسلام ،حسین داؤداور دیگر کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے ایل این جی ٹرمینل ون کے ٹھیکے میں خزانے کو 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، انہوں نے دوسرے ایل این جی ٹرمینل کو استعمال میں نہ لاکر سات ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا۔ ملزمان کے اختیارات کے ناجائز استعمال سے ستمبر 2019 تک ساڑھے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی طور پر فروخت کرنے پر دفتر خارجہ کے حکام کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

The post شہبازشریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان کیخلاف نیب ریفرنسز کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jKgGJX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...