اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا

 اسلام آباد: اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس عید الاضحیٰ کے فوراً بعد ہوگی اور اس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کے خلاف بھرپور تحریک کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا۔ جس کے تحت عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، جس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کریں گے۔ کانفرنس کی تاریخ کا حتمی اعلان بھی شہباز شریف کریں گے۔

اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔ کانفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں حکومت کی 2 سال کی کارکردگی اور معاشی صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا، کانفرنس میں نیب سمیت اپوزیشن کے خلاف حکومتی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مجوزہ حکومتی آئینی ترامیم پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

The post اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jKt8Jx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...