چلاس میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ملزمان کی فائرنگ سے 2 شہریوں سمیت 5 اہلکار شہید

گلگت بلتستان: چلاس میں سی ٹی ڈی گلگت کی کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہریوں سمیت 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

چلاس کے علاقہ رونئی محلہ میں رات گئے سی ٹی ڈی پولیس گلگت نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جس ہر وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی گلگت کے 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کردیا ہے۔ شہید اہلکاروں میں انسپکٹر سہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق، سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں۔

ایس پی دیامر شیر خان شہید اہلکاروں میں سی ٹی ڈی کا انسپکٹر بھی شامل ہے جب کہ رات گئے کارروائی پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

The post چلاس میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ملزمان کی فائرنگ سے 2 شہریوں سمیت 5 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jFmAvQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...