قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹکے کے 2 نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے کے نعرے لگائے گئے۔

اسپیکر نے نعرے بازی اور شورشرابے کے باوجود انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کی مرحلہ وار منظوری جاری رکھی۔ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ہی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں ترمیم کا بل بھی منظور کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

The post قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PbpMkJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...