کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے، سندھ حکومت کی شکرگزار ہوں جس نے ساری رات سڑکوں کی نگرانی کی اور آج سب صاف ہو گیا۔
بختاور بھٹو کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں، کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی وزراء گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں تھے؟ ۔
The post برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے، بختاور بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X0GYxK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box