ہنگامہ آرائی،پولیس پر حملہ،عذیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد

کراچی:  گینگ وار سرغنہ کے بغدادی تھانے کے ایک مقدمہ میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملہ کے مقدمہ میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سمیت 14 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بغدادی تھانے کے ایک مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے گرفتار گینگ وار کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ کو 5 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو سی ٹی ڈی نے گینگ وار کے نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ کو پیش کیا۔

The post ہنگامہ آرائی،پولیس پر حملہ،عذیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X1Dknr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...