شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار

کراچی: مون سون بارشوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے شہر قائد میں آج صبح بھی ہونے والی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر سے ابھی کچھ علاقوں سے گزشتہ دو روز کا پانی بھی نہیں نکالا جاسکا کہ  آج صبح ہونے والی بارش کے باعث نشیبی مقامات پر ایک بار پھر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، سُرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار، نارتھ کراچی، نیو کراچی متاثر ہوئے ہیں جب کہ بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اس کے علاوہ شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس نے حبس میں شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ دو رو قبل شہر قائد میں ہونے والی دھواں دار بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ سڑکیں ڈوب ہوگئیں اور وہاں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور لاکھوں لوگ گھنٹوں پھنسے رہے۔ جب کہ بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hU8wgz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...