جنگلات کا رقبہ 13 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کیلیے ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘ منصوبے کا آغاز

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جنگلات کا رقبہ 13 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے لیے ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘ منصوبے کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں کابینہ ارکان اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے تمام صوبوں کو اعلیٰ سطح پر آن بورڈ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام وزرائے اعلیٰ کو مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے، ماسٹر پلان کے بغیر شہر تباہ ہو رہے ہیں، ‏شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنائے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 15 ‏نیشنل پارکس سے مقامی نوجوان کو روزگار بھی ملے گا، ‏لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ ان پارکس کا تحفظ کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلئے قوانین ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے یہ پروگرام ڈیزائن کیا ہے، اس منصوبے سے ملک کےمحفوظ گرین ایریا کا رقبہ 13 سے بڑھا کر 15فیصد کیا جائے گا اور نیشنل پارکس کو ایکولوجیکل مینجمنٹ اینڈ گرننس سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

The post جنگلات کا رقبہ 13 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کیلیے ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘ منصوبے کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38sHjOs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...