وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں

 اسلام آباد: وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئرضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملے کے بعد وفاق نے سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں۔ اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کولکھے گئے خط میں کہا کہ کیڈرافسران کی کمی کے باعث ضیاء الرحمان کی خدمات صوبے کے حوالے کی جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنرتعینات،اپوزیشن کی تنقید

ضیا الرحمن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختون خوا سے ہے۔ ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، اُنہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقررکردیا گیا تھا۔

The post وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f08t0N

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...