لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں اور معالجین نے انہیں اسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں تازہ ترین رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ دو صفحات پر مشتمل رپورٹ میں نواز شریف کو کورونا وبا کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف پلیٹ لیٹس کی کمی شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کا کورونا وبا کے دوران گھر سے باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورزش کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور اپنی رہائش علاج گاہ کے قریب رکھیں۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں اور شریانیں بند ہونے سے دل کو خون کی سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔
اس سے قبل نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019، 13 جنوری، 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل 2020 کو بھی ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔
The post نواز شریف کا کورونا میں گھر سے نکلنا جان لیوا ہوسکتا ہے، میڈیکل رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30SOZ9g
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box