مکہ المکرمہ: مسجدالحرام میں بیت اللہ شریف کاغلاف تبدیل کردیا گیا۔
مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے موقع پر بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کرنے پرنور تقریب منعقد ہوئی جس میں بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کاعمل نمازفجرسے قبل مکمل کرلیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اور قواعدو ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے اس تقریب میں بہت کم افراد شریک ہوئے۔ بارش کے عالم میں غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا اور اس دوران منتظمین نے بارگاہ الہٰی میں دعا بھی مانگی۔
واضح رہے کہ کسوہ (غلاف کعبہ) کی تیاری میں 670 کلو خالص ریشم 120کلوسنہری اور 100کلوچاندی کادھاگا استعمال ہوتاہے۔
The post مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X8r8kX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box