اسلام آباد: پاکستانی عوام بیروزگاری اور مہنگائی کے لیے کورونا وبا سے زیادہ فکرمند ہیں۔ عوام کی یہ رائے بین الاقوامی ریسرچ کمپنی اپسوس ( Ipsos ) کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی۔
سروے کے مطابق مارچ کی نسبت جون کے مہینے میں لوگوں کا معیشت پر اعتماد مزید کم ہوگیا۔ اپسوس پاکستان میں گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس ( جی سی سی آئی ) کے لیے سروے کا انعقاد کرتی ہے جسے عام طور پر نیشنل انڈیکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
جون میں پاکستان کا جی سی سی آئی اسکور سب سے کم 22 رہا۔ عالمی جی سی سی آئی اوسط 45.1 تھی۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ صارفین میں اعتماد کی سطح بہت گرچکی تھی اور وہ سرمایہ کاری کے فصیلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ وہ ملکی معیشت کے مستقبل اور روزگار کے بارے میں بھی پرامید نہیں تھے۔ روزگار سے محرومی کا خوف بھی تین ماہ قبل کے مقابلے میں بڑھ گیا تھا۔
سروے میں شامل 86 فیصدلوگوں نے کہا کہ بیروزگاری ان کے لیے سب سے اہم مسئلہ تھا۔ 83 فیصد نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو سب سے زیادہ فکر انگیز اور پریشان کُن مسئلہ قرار دیا۔
The post پاکستانی کورونا سے زیادہ بیروزگاری اور مہنگائی سے پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BBTE6X
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box