اپوزیشن کی اے پی سی میں شہباز شریف کی شرکت صحت سے مشروط

 لاہور: مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت ان کی صحت سے مشروط کردی۔

ماڈل ٹاون لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور خواجہ سعد رفیق نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت اُن کی صحت سے مشروط ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آل پارٹیز کانفرنس میں نئے انتخابات کے مطالبے پر زور دے گی۔

اجلاس میں رائے سامنے آئی کہ پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے اور پارٹی چھوڑنے والوں کے لئے پارٹی کے دروازے بند رکھے جائیں اور قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق بھرپور حصہ لیا جائے۔

The post اپوزیشن کی اے پی سی میں شہباز شریف کی شرکت صحت سے مشروط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OURiCX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...