کوئٹہ: لیویز فورس نے بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
لیویز فورس نے بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کارروائی کی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
لیویز کے رسالدار میجر شیر محمد کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں RP47 گولے 2 عدد، SMG راؤنڈ 11عدد، SMG میگزین 1 عدد، SMG گن 1 عدد، تھری ناٹ تھری گن 1 عدد، تھری ناٹ تھری راوٴنڈ 26 عدد اور پانچ ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔
رسالدار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔
The post لیویز فورس کی بارکھان میں کارروائی، 4 اشتہاری گرفتار اور اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jKnHdW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box