عیدالاضحی، پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں رعایت کا اعلان

 لاہور:  پی آئی اے حکام نے عیدالضحی کے موقع پر اسلام آباد،کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے درمیان کرایوں کی مد میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان کرایہ8ہزار6 سو52 روپے،کوئٹہ اور کراچی کے درمیان کرایہ 11ہزار 5سو35 جبکہ پشاور اور کراچی کے درمیان کرایہ 11 ہزار7سو14 روپے ہوگا۔

دوسری جانب کراچی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ۔اسلام آباد،پشاور سے کراچی آنیوالی پروازوں کو لاہور ایئرپورٹ پراتارلیاگیاجبکہ دبئی سے آنیوالی پرواز کو مسقط کی طرف موڑ دیاگیا۔کراچی سے لاہور، اسلام آباد جانیوالی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ادھر ترکش ایئر لائن نے پی آئی اے کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے نئے معاہدے کے لئے حامی بھر لی ، نئے معاہدے کی پیشکش چیف ایگزیکٹو ترکش ایئر نے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو کے مکتوب کے جواب میں کی ہے ،پیشکش کے مطابق ترکش ایئر اور پی آئی اے کے درمیان یک طرفہ کوڈ شیئرنگ معاہدے کو دوطرفہ کیا جائے گا۔

دونوں ایئر لائینز برمنگھم، لندن، میلان بارسلونا، کوپن ہیگن اور اوسلو کے لیے کوڈ شیئرنگ کریں گی، پی آئی اے مسافر ترکش ایئر لائن کے استنبول ایئر پورٹ سے یورپی روٹس کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ کوڈ شئیرنگ کا ماہدہ پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کے باعث برطانیہ، یورپ اور امریکہ کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کے تناظر میں کیا جائے گا۔

The post عیدالاضحی، پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں رعایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30QCs6g

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...