اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پرہے، پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جب کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔
شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا اورعوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
The post میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/338KLNp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box