گوادربندرگاہ سے افغانستان کیلیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع

گوادر: گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کیلیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی۔

پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگئی، پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہازکا استقبال کیا۔

بحری جہازدبئی کی بندرگاہ سے گوادر پہنچا ، دو سے زائد کنٹینرزمیں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا۔

 

The post گوادربندرگاہ سے افغانستان کیلیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32XnSwv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...