ملتان: نشتر اسپتال سے سزائے موت کا قیدی فرار ہو گیا۔
سنٹرل جیل ملتان کا قیدی آصف نشتر اسپتال میں زیر علاج تھا جو اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے قیدی آصف کے فرار ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
پولیس حکام نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لیکن نامزد پولیس اہلکاربھی فرار ہوگئے۔ مفرور ملزم اورپولیس اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
فرارہونے والا قیدی بڑی آنت کے آپریشن کے سلسلہ میں نشتر اسپتال میں زیرعلاج تھا جو بیت الخلا جانے کے بہانے پولیس اہلکاروں کوچکمہ دیکرفرارہوا۔
The post نشتر اسپتال ملتان سے سزائے موت کا قیدی فرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3g8UwyN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box