(ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور

 لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ قیادت کو لیگی ارکان کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے، ہمارے 6 لیگی ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے ہیں، ایک رکن پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ سے ملا ہے، یہ اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ سے ملے ہیں تاہم اس حوالے سے قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان اسمبلی کے گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جن میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد خان ڈاہا ،محمد غیاث الدین اور اظہر عباس شامل ہیں۔

لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حلقوں کے حوالے سے بات چیت کی، لیگی ارکان نے آج تیسری بار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

The post (ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3int1mD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...