کورونا پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلیے سنہری موقع ہے

کراچی:  بین الاقوامی تجارتی ماہرین نے کورونا وائرس کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے سنہری موقع قرار دے دیا ہے۔

ماہرین نے یہ بات ایچ آر لیجنڈز فورم کے تحت زوم ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی پہلی آن لائن ورچوئیل ریٹیل کانفرنس 2020 سے خطاب کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کورونا وائرس بحران نے پاکستان میں آن لائن ٹریڈنگ اور ای کامرس کے لیے بہترین ماحول پیدا کردیا ہے۔

بین الاقوامی ریٹیل کانفرنس میں پاکستان ،مڈل ایسٹ اور امریکا کے 200 سے زائد ریٹیل پروفیشنلز اور بزنس ایگزیکٹوز نے شرکت کی، ریٹیل کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصدکورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں ریٹل بزنس اور ان کے آپریشن میں نئے چیلنجز پر بحث کرنا تھا، اس موقع پر چیز اپ شاپنگ سٹی کے ہیومن ریسورز کے سربراہ محمد ریحان صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ریٹیل ٹریڈ اور شاپنگ کی دنیا میں گیم چینجر ثابت ہورہی ہے ہے جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع ٹریڈنگ وینچرز میں کھربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکسیلیریٹ کے چیف ایگزیکٹو ظفر عزیز عثمانی نے کہا کہ موجودہ وقت سخت مقابلے کا دور ہے، اس میں ہمیں انسانی ذہانت کو استعمال کرکے اپنی زندگی گزارنے کے طور طریقوں میں تبدیلی لاناہوگی۔

 

The post کورونا پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلیے سنہری موقع ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ckQce9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...