سندھ میں تاجروں کا 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان

کراچی: سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی کے تمام تجارتی مراکز کی نمائندہ انجمنوں اور تاجر تنظیموں کا اجتماعی اجلاس گذشتہ روز کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع سے تمام اتحاد ، الائنسز اور ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے شرکت کی اور تمام حاضرین کے اتفاق رائے سے مشترکہ اعلامیہ کے تحت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں رضوان عرفان ، جمیل پراچہ ، شرجیل گوپلانی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس ہی کے دوران صوبائی وزیر برائے بلدیات محترم ناصر حسین شاہ نے بھی ٹیلی فونک بیان میں فی الفور احکام جاری کرکے SOP کی فوری تیاری کا حکم دیا۔

The post سندھ میں تاجروں کا 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zcnVYj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...