میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

 اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے وزارت داخلہ کی جانب سے 90 روز کی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر نے وزارت داخلہ کے 90 روز کی معطلی کے نوٹی فکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، اپنے وکیل قاضی عادل کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ ، چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے اور ان کے خلاف کی گئی کارروائی غیر قانونی ہے۔ عدالت فریقین کو ہدایت کرے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں اور کام کرنے دیا جائے،17 مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے،درخواست پر فیصلے تک نوٹی فکیشن معطل کر کے بطور میئر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ شیخ انصرعزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈے میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں، سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیا تھا، ریفرنس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

The post میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zRhSbO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...