گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے قبل تقرریوں ، تبادلوں اور فنڈز فراہمی پر پابندی

گلگت: گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے قبل ہر قسم کی بھرتیوں، تقرریوں، تبادلوں، ترقیاتی منصوبوں کے اجراء، اعلانات اور فنڈز فراہمی پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے تقرریوں، تبادلوں، ترقیاتی منصوبوں کے اجراء، اعلانات اور فنڈز فراہمی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات اور نئی حکومت کے قیام تک ترقیاتی منصوبوں کے اجراء و اعلانات پر پابندی ہوگی، ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء پر پابندی ہوگی جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے پہلے سے جاری فنڈز منجمد ہوں گے۔ الیکشن کے انعقاد تک گلگت بلتستان میں افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائدی عائد ہوگی تاہم مفاد عامہ کیلئے ضروری ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے الیکشن کمیشن سے منظوری لازمی ہوگی۔ کوئی بھی رکن اسمبلی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات و افتتاح پر پابندی عائد ہوگی، لوکل گورنمنٹ کے تمام ترقیاتی فنڈز منجمد ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ حکومت کے قیام تک گلگت بلتستان میں نئی پوسٹوں کی تخلیق و اپگریڈیشن بھی پابندی عائد ہوگی۔

The post گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے قبل تقرریوں ، تبادلوں اور فنڈز فراہمی پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X6Eld5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...