حکومت کورونا سے نہیں اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، احسن اقبال

 لاہور /  اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنماؤں نے شہبازشریف اوررانا ثنااللہ کی  نیب کی جانب سے طلبی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے نہیں اپوزیشن سے جنگ لڑرہی ہے۔ 

لاہور میں نواز لیگ کی پریس کانفرنس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  40 ارب ای اوبی آئی کی کرپشن کی نذرہوگئے۔،نیب کویہ کیوں نظرنہیں آتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نہیں اپوزیشن سے جنگ لڑ رہی ہے۔  نیب کے جھوٹے مقدموں سے ہمارے قدم لرزنے والے نہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شہباز شریف سے متعلق  بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدنیب کے پی آراو ہیں یا خود کو نیب کا ڈی فیکٹو چیئرمین سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:شہباز شریف کو لندن واپس جانےکی اجازت نہیں ملےگی،شیخ رشید

خواجہ سعد رفیق کا  کہنا تھا کہ  حکومت سیاسی انتقام لے کر وقت ضائع کررہی ہے۔  انہوں نے ایازصادق کی حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان نیب قوانین پر  مذاکرات کی تردید بھی کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم  شاہدخاقان عباسی  نے چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا دفترہے۔ چینی کی قیمت ای سی سی اور وزیراعظم کی کابینہ نے بڑھائی۔عوام کی جیب پر سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی جوابی تنقید

مسلم ن کی قیادت کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوکاروبارکاذریعہ بنانےوالےعوام کومزیدگمراہ نہیں کرسکتے۔ ن لیگ کی قیادت اگرآپ بےگناہ ہیں توفکرکس بات کی؟سوالوں کےجواب دیں۔ ن لیگ کی قیادت آج بویاکاٹ رہی ہے۔لمبی لمبی پریس کانفرنس اس کاثبوت ہےکہ آپ کےپاس کوئی قانونی دفاع نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کورونا وائرس کی وبا سےلڑرہےہیں جب کہ  ن لیگ عمران خان اورنیب پر برس رہی ہے۔ وزیراعظم کےفیصلوں کامحورعوام کی زندگی کاتحفظ اورسہولتوں کی فراہمی ہے۔

The post حکومت کورونا سے نہیں اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bifMyX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...