کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں لاک ڈاءون کے باجود کورونا کےنئےکیسز کی تعداد بڑھنے لگی، وزیراعلیٰ ہاوس کے 5 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وزیراعلی ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاوس میں 40 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
The post وزیراعلیٰ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WKEAu4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box