اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی پیش کردی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چینی بحران کی رپورٹ پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کیا تھا جس میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اور بتایا گیا ہے کہ شوگر مافیا کا تعلق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل، ٹیکسوں کی مد میں اربوں کے فراڈ کا انکشاف
ملک میں چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے۔
The post چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bNVihB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box