اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات پر معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے مئیر اسلام آباد کو معطل کیا ہے۔

عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انصر عزیز کی 90 روزہ معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔ سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیاتھا جس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

The post اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی روکنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36hmXGI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...