انفیکشن ڈیزیز کے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے کا فیصلہ

 کراچی: وزیر صحت سندھ و بہبود آباد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انفیکشن ڈیزیزکے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے جارہی ہے۔

وزیر صحت سندھ و بہبود آباد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کورونا انتظامات کے سلسلے میں نیپا اسپتال کا دورہ کیا، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ نیپا اسپتال کو انفیکشن ڈیسیز کا درجہ دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 200 بیڈز کی سہولیات جلد مکمل کی جائیں، سندھ حکومت انفیکشن ڈیسیز کے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے جا رہی ہے۔

نیپا اسپتال میں وبائی امراض کی تشخیص کے لیے لیبارٹری تعمیر کی جائے گی، کورونا جیسی آئندہ صورتحال سے نمتنے کے لیے سندھ میں ڈویژنل سطح پر انفیکشن ڈیسیز اسپتال بنائے جائینگے۔

The post انفیکشن ڈیزیز کے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AKL9pa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...