پشاور: شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت آج شام مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔
کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے ایکسپریس کو بتایا اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
واضح رہے مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔
The post پشاور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gigqjR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box