کراچی: شہر قائد میں ہیٹ ویو دوسرے روز بھی جاری ہے اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی درجہ زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور دن 11 بجے درجہ حرارت تو 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث ہیٹ انڈیکس 38 ڈگری ہے۔ شہر کے علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی غائب ہے جس نے روزے اور لاک ڈاؤن میں عوام کی زندگیاں مزید مشکل بنادی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ منگل کو دوپہر کے بعد ہی سمندری ہوائیں چل پڑی تھیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی قدرے بڑھ رہا ہے، آج کے لئے پہلے ہماری پیش گوئی 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی تھی لیکن اب بدھ اور جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ جمعے سے اس بات کا امکان ہے کہ درجہ حرارت میں توازن پیدا ہوگا۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک عوام کم سے کم باہر نکلیں، انتہائی ضروری حالات میں نکلنے پر اپنے آپ کو ڈھانپ لیں ، اس کے علاوہ روزے دار ہیٹ ویو کے دوران افطار اور سحر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، مرغن کھانوں سے گریز کریں۔
The post کراچی میں ہیٹ ویو ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3djCl7O
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box