بھارت یکطرفہ اقدامات سے جموں و کشمیر کی “متنازعہ” حیثیت کو بدل نہیں سکتا، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے جموں و کشمیر کی “متنازعہ” حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو موسمی بلیٹن میں شامل کرنے کے بھارتی اقدام پر پاکستان نے کہا ہے کہ  آزادانہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارتی ٹی وی موسمی بلیٹن میں شامل کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، گزشتہ سال بھارت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد “سیاسی نقشہ جات” کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام حقیقت کے برخلاف اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ سلوک مذموم دعوے کی حمایت اور بھارتی شرارت ہے، اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے جموں و کشمیر کی “متنازعہ” حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ایسی حرکتیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتیں۔

The post بھارت یکطرفہ اقدامات سے جموں و کشمیر کی “متنازعہ” حیثیت کو بدل نہیں سکتا، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WJXqBQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...