اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے کہا گزشتہ روزاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والے کیٹیگری4 کے مزدوروں سے ملاقات کی، میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کوان مستحق افراد کے لیے مختص کردیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پرحکومت کی جانب سے4 روپے فنڈمیں شامل کیے جائیں گے، احساس ایمرجنسی کیش کی شفافیت کے تمام ضابطےاس فنڈ کے تحتCategory-4 کی ادائیگیوں پرلاگوہوں گے۔
The post کورونا فنڈزکی تقسیم میں شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا،وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zRzog8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box