کراچی میں آج جزوی ہیٹ ویو، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی صورت میں آج شہر میں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہیں جن کی رفتار 13 کلومیٹر اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی صورت میں آج شہر قائد میں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے جو آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 37.8 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

The post کراچی میں آج جزوی ہیٹ ویو، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LDIXls

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...