شاپنگ مالز کھولنے کاحکم، عملدرآمد کے لیے سندھ کا وفاق کو خط

کراچی: شاپنگ مال و تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے عدالت عظمی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے جس میں سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تجاویز مانگی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ شاپنگ مالز 31مئی تک بند رہیں گے۔ کسی صوبے کے انفرادی فیصلے اور وزارت صحت سے اجازت کے بارے میں سندھ کو آگاہ نہیں کیاگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے لہٰذا عدالت عظمیٰ کے شاپنگ مالز سے متعلق فیصلے کی روشنی میں فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ اقدامات کیے جاسکیں۔

 

The post شاپنگ مالز کھولنے کاحکم، عملدرآمد کے لیے سندھ کا وفاق کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zn1N8R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...