تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور

 اسلام آباد /  اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے سمیت دسویں اور بارہویں کے امیدواروں کو 4سے 6 فیصد اضافی مارکس دینے پر بھی غور جاری ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے بورڈز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اسٹوڈنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈز اور 3 ٹیکنیکل بورڈز میں تقریبا 40لاکھ طالب علموں نے داخلے بھجوائے، مجموعی طور پر 30-35 فیصد پرائیویٹ امیدوار، سپلی، اکٹھے امتحانات اور بہتر نمبروں کے لیے امتحانات دینے والے اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہر بورڈ کا گزشتہ تین سالوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور نمبروں کے تناسب کے حساب سے امیدواروں کو پروموٹ کیا جائے گا، وزارت تعلیم نے 11 مئی کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے جس میں نویں اور گیارہویں کے طلباء کے امتحانات لینے بارے میں بھی  غور کیا جائے گا۔

The post تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dpR0OQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...