اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا

 اسلام آباد: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس نے سیکرٹری اسد کھوکھرمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا ہے تاہم ابھی رپورٹ کا انتظارہے۔

عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اسٹاف میں شامل 6 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ان کے ریڈر عمران خان سمیت دیگرتمام عدالتی اسٹاف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں، چیف جسٹس کے عدالتی اسٹاف میں پی ایس تنویر، پی ایس لقمان، پی ایس سعید، پی اے آصف مغل اورقاصد جابر شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ملازمین کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

The post اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bgfHfc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...