جہانگیرترین نے چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

 اسلام آباد: حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران پر تشکیل دیے گئے تحقیقاتی کمشین کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

جہانگیر ترین نےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پورا ٹیکس ادا کرتا ہوں اور خود پر لگے تمام الزامات کا جواب دے کر خود کو سچا ثابت کروں گا۔ میں اپنے تمام تر ٹیکسزایمانداری سے ادا کرتا ہوں مجھ پر کاروبار کے لئے دو طرح کے کھاتے بنانے کا الزام سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے۔

ان کا کہان تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے میں اپنے کسان کو گنے کی پوری قیمت ادا کرتا ہوں۔میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کاروبار کیا ہے۔ پورا ٹیکس اداکرتا ہوں اور تمام الزامات کا جواب دوں گا۔ایف آئی اے رپورٹ میں مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جہانگیرترین گروپ کی شوگر ملز اوورانوائسنگ اور ڈبل بلنگ میں ملوث ہیں، شہزاد اکبر

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ برس چینی کی برآمد کے باعث پیدا ہونےو الے بحران کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ کا فرانزک آڈٹ ہونے کے بعد اسے عام  کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں چینی کی برآمد پر حکومتی سبسڈی سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں حکومت کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ جہانگیر ترین کا نام بھی شامل ہے۔

The post جہانگیرترین نے چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XnMb2i

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...