حکومت پنجاب نے عید تک بازاروں اور شاپنگ مالز کے کاروباری اوقات بڑھا دیے

 لاہور: حکومتِ پنجاب نے عید الفطر تک بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پنجاب کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کورونا نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعے سے عید الفطر تک بازاروں اور شاپنگ مالز میں  رات دس بجے  تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں 25 سے زائد صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں  تمام صوفیا کے مزارات  بھی جمعے سے کھول دیے جائیں گے جہاں زائرین کو 24 گھنٹے داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت 25 سے زائد صنعتوں کو کام کی اجازت دے چکی ہے اور صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھول دی گئی ہے۔ کاروباری سرگرمیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کو ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط رکھا گیا ہے۔

The post حکومت پنجاب نے عید تک بازاروں اور شاپنگ مالز کے کاروباری اوقات بڑھا دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AJTbyx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...