نیب نے وفاقی وزیرغلام سرور سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور: نیب نے وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے  وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے انہیں نیب کی جانب سے خط بھی لکھا گیا ہے جس میں غلام سرور خان اور ان کے اہل خانہ سے جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ زرعی، کمرشل اور رہائشی زمینوں سمیت خریدے گئے تمام پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، اور ٹیکسلا کے متعلقہ پٹواری کے ذریعے ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور سے بیٹے علی سرور سمیت خاندان کے 6 افراد کے نام زمینوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے، غلام سرور خان کے خلاف موصولہ شکایت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

The post نیب نے وفاقی وزیرغلام سرور سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LuVwiZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...