کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے 989 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق

 اسلام آباد: کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے 989 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں عام شہریوں کی طرح ہیلتھ ورکرزکی بڑی تعداد بھی کورونا سے متاثرہونے لگی، ملک بھر میں اب تک 989 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 12 ہیلتھ ورکرزجاں بحق ہوچکے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکی اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزمیں 517 ڈاکٹرز، 155 نرسز اور317 دیگرہیلتھ ورکرزشامل ہیں۔

اعدادوشمارکے مطابق کورونا سے متاثرہ 223 ہیلتھ ورکرز کیریٹیکل کیئرمیں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ 766 ہیلتھ ورکرزدیگر جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 563 ہیلتھ ورکرزہوم آئیسولیشن جبکہ 165 ہیلتھ ورکرزاسپتالوں میں داخل ہے۔ اسپتالوں میں داخل ہیلتھ ورکرز میں سے 163 کی حالت بہتر ہے جبکہ 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ این ای اوسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ 249 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف کورونا سے اب تک 12 ہیلتھ پروفیشنلز جانبحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہیلتھ پروفیشنلز میں سندھ کے 5، گلگت بلتستان کے 2،  کے پی کے 3، اسلام آباد اوربلوچستان کے ایک ایک شامل ہیں۔

The post کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے 989 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fLnCEF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...