گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا ہے، عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔
گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا، عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق
گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔
The post گورنرسندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c95ceR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box