بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر مارٹر، آرٹلری اورخود کارہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں میندر، کرنی اور ڈگوار گاؤں کے 6 شہری زخمی ہوگئے جن میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35G1lU5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box