پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے ایک ہفتے کی چھٹیوں پر غور کررہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربرہی میں اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صنعت اسلم اقبال اور دیگر اہم وزرا و سرکاری حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دے گا۔ دوسری جانب عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

The post پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fVWFyg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...