نئی دہلی: بھارت میں مزدوروں کو ان کے گاؤں لے جانے والا تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایوریا میں مزدوروں اور تعمیراتی سامان سے لدا تیز رفتار ٹرک ایک موڑ کاٹتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ ٹرک اور ٹریکٹر کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں 25 مزدور ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 25 مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 9 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کیمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار ہونے والے مزدورں کے اپنے گاؤں واپسی کے دوران ہونے والا یہ چوتھا بڑا حادثہ ہے اس سے قبل پیدل مسافت طے کر کے تھک جانے والے مزدور پٹری پر ہی سو گئے تھے جنہیں ایک مال بردار ٹرین نے کچل دیا تھا اس واقعے میں 16 مزدور ہلاک ہوئے تھے اسی طرح دو اور واقعات میں بھی 14 مزدور ہلاک ہوئے تھے۔
The post لاک ڈاؤن میں گھر جانے کی کوشش میں 25 مزدور ٹرک حادثے میں ہلاک، 20 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X0D72Z
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box