لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد اور پارٹی کے قائد نواز شریف کا علاج جاری ہے، ان کی کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی۔
ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاوں میں انکو یاد رکھیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آج ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے، یہ دن میں ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ سب کو سلام!۔
The post نواز شریف کا علاج جاری ہے، کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YnZLVa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box